۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلی نے وسط ضلع بڈگام کے مرکزی مسجد جامع زینبیہ خندہ میں نماز عیدالفطر پڑھائی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطبہ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی صاحب نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلی نے وسط ضلع بڈگام کے مرکزی مسجد جامع زینبیہ خندہ میں نماز عیدالفطر پڑھائی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطبہ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی صاحب نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا عیدالفطر ہمیں سادگی سے منانی ہوگی کیونکہ جو عالم اسلام کے حالات ہے وہ انتہائی دیگر گوں ہے انہوں نے افغانستان میں پے در پے پیش آئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم کے تمام انسان دوست ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا روک تھام کے لئے اپنا سرگرم رول ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے وہ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ مولانا قمی نے جموں وکشمیر میں بھی اتحاد اسلامی پر بھی زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اکتا اور یکجا ہو کر ان عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .